ہفتہ 4؍شعبان المعظم 1444ھ25؍فروری 2023ء

کراچی، حادثے کے بعد گرین لائن ٹریک کی مرمت مکمل

کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب گرین لائن ٹریک کی مرمت مکمل کرلی گئی۔

انتظامیہ کے مطابق گرین لائن بسیں معمول کے مطابق چلائی جائیں گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گرین لائن بس ٹریک کے گرد رہنے والے خانہ بدوشوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔

کراچی میں ناگن چورنگی کے قریب ٹریک پر خانہ بدوش بچہ آ گیا جس کی وجہ سے گرین لائن بس کو حادثہ پیش آیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز گرین لائن بس جنگلا توڑ کر فٹ پاتھ پر آگئی تھی اور اس حادثے میں ایک خاتون زخمی ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.