ہفتہ 4؍شعبان المعظم 1444ھ25؍فروری 2023ء

پاک امریکا تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، نوید قمر

وزیر تجارت نوید قمر نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

امریکا میں نوید قمر اور امریکن اپیرل اینڈ فٹ ویئر ایسوسی ایشن کی قیادت کی ملاقات ہوئی ہے۔

وزیر تجارت کی پاکستانی معروف کاروباری اداروں کے نمائندوں سے بھی ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر سیکرٹری تجارت محمد صالح احمد فاروقی نے شرکاء کو کاروبار سے متعلق معاملات پر بریفنگ دی۔

کاروباری اداروں کے نمائندوں سے ملاقات میں پاکستانی سفیر مسعود خان بھی شریک تھے۔

ملاقات میں پاک امریکا دوطرفہ تجارت خصوصاً کپاس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نوید قمر نے کہا کہ پاک امریکا تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہے، اقتصادی چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے جدت پسندی اور آئیڈیاز کی ضرورت ہے۔

وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ہماری برآمدات کے لیے سب سے بڑی منڈی ہے، ہمیں برآمدات کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

وزیر تجارت نے کہا کہ سیلاب سے ہماری کپاس کی فصل سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے، اس وقت ہمیں کاٹن کی ضرورت ہے۔

نوید قمر نے کہا کہ پاکستانی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہے، آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد معیشت میں بہتری کا امکان ہے۔

وزیر تجارت نے کہا کہ امریکا سے تجارت کو فروغ دینے کے لیے کاروباری طبقے کو مراعات دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ توقع کرتے ہیں پاکستان کے لیے یو ایس ایڈ پروگرام پر مثبت پیشرفت ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.