جمعہ 14؍شوال المکرم 1444ھ5؍مئی 2023ء

پولیس کی جے آئی ٹی، فارنزک ٹیم کی زمان پارک میں عمران خان سے پوچھ گچھ

لاہور پولیس کی جوائنٹ انویسٹی گیش ٹیم (جے آئی ٹی) اور فارنزک ٹیم نے زمان پارک کا دورہ کیا اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پوچھ گچھ  کی۔

جے آئی ٹی نے عمران خان کے خلاف درج 10 مقدمات میں کرائم سین کا جائزہ لیا۔

جے آئی ٹی کے ارکان تقریباً 2 گھنٹے عمران خان کی رہائش گاہ میں موجود رہے۔

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی میں پولیس، آئی بی، آئی ایس آئی کےحکام تھے، جو سوالات کیے گئے ان کا خان صاحب نے تسلی بخش جواب دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.