جمعہ 14؍شوال المکرم 1444ھ5؍مئی 2023ء

میکسیکو کا ایسا قصبہ جہاں ڈینٹسٹ کی بھرمار ہے

شمالی امریکا کے ملک میکسیکو کا ایک چھوٹا سا قصبہ لاس الگوڈونس جس کی آبادی تقریباً 7 ہزار نفوس پر مشتمل ہے لیکن اس چھوٹی سی آبادی کے اس قصبے میں دنیا میں فی مربع میل سب سے زیادہ دانتوں کے ڈاکٹرز موجود ہیں، اور اسی وجہ سے یہ شہر مولر سٹی کے نام سے مشہور ہے۔

میکسیکو کے شمالی پڑوسی، سپر پاور اور دنیا کے امیر ترین ملک امریکا سے ہر سال ہزاروں افراد لاس الگوڈونس نامی اس قصبے میں آتے ہیں، لیکن ان کے یہاں آنے کا مقصد خوبصورت ساحلی مقامات کی تفریح نہیں بلکہ دانتوں پر ملمع چڑھوانا، روٹ کینال اور ڈینٹل امپلانٹ ہوتا ہے۔ 

بتایا جاتا ہے کہ قصبے کی 7 ہزار کی آبادی میں لگ بھگ 600 دانتوں کے ڈاکٹرز ہیں، جبکہ قصبے کی چار مرکزی اسٹریٹس ڈینٹل کلینکس سے بھری پڑی ہیں جو کہ مختلف سروسز امریکا کے مقابلے میں بہت کم فیس پر فراہم کرتی ہیں۔ 

اسی وجہ سے نومبر سے اپریل کے مہینوں تک لاس الگوڈونس کی آبادی دگنی ہوجاتی ہے کیونکہ قصبے میں بڑی تعداد میں امریکی سیاح آجاتے ہیں، اس کے علاوہ کینیڈا اور برطانیہ جیسے دور دراز ملکوں سے لوگ یہاں آتے ہیں۔

گو کہ ان کلینکس میں سخت مقابلے کا رحجان ہے لیکن اس کے باوجود دانتوں کے مریض یہاں بہت بڑی تعداد میں علاج کے لیے آتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.