جمعہ 14؍شوال المکرم 1444ھ5؍مئی 2023ء

بلاول کو چاہیے ’گوا‘ ہی میں رہیں، پاکستان کی جان چھوڑ دیں، اعجازچوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعجاز چوہدری نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ’گوا‘ میں رہنے کا مشورہ دے دیا۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہا کہ بلاول بھارت اور مودی سے محبت کی پینگیں بڑھانے کیلئے ’گوا‘ گئے ہیں۔

اعجاز چوہدری نے کہا کہ ان کا ایک گرو لندن میں ہے ،بلاول کو چاہیے ’گوا‘ ہی  میں رہیں، پاکستان کی جان چھوڑ دیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے امپورٹڈ حکومت پر جو الزام لگایا ہے اس کی تحقیقات کی جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.