جمعہ 14؍شوال المکرم 1444ھ5؍مئی 2023ء

پاکستان بار کونسل نے ہمارے معاملات میں مداخلت شروع کردی ہے، عابد زبیری

صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے کہا ہے کہ پاکستان بار کونسل نے ہمارے معاملات میں مداخلت شروع کردی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عابد زبیری نے کہا کہ کل سے وکلاء کے درمیان لڑائی کی باتیں ہو رہی ہیں، جب ایک صدر بنتا ہے تو وہ سب وکلاء کا صدر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بار کونسل نے ہمارے معاملات میں مداخلت شروع کر دی، سیاسی جماعتوں کے کیسز میں پاکستان بار کونسل نے مداخلت کی کوشش کی۔

صدر سپریم کورٹ بار نے مزید کہا کہ اصل مسئلہ وکلاء کی ہاؤسنگ سوسائٹی کا ہے، ایک لینڈ پرووائیڈر کو زمین کی حوالگی کے بغیر 2 ارب 25 کروڑ روپے احسن بھون نے دلوائے۔

ان کا کہنا تھا کہ 32 لوگوں کی ہیومن اسمگلنگ سپریم کورٹ بار کے لیٹر پر کرائی گئی، آسٹرین سفارتخانہ اور ایف آئی اے سے چیک کرایا تو ویزے لینے والے جعلی وکلا نکلے۔

عابد زبیری نے یہ بھی کہا کہ پاکستان بار کونسل کے پاس کسی کو ڈی سیٹ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.