جمعہ 17؍شعبان المعظم 1444ھ10؍مارچ 2023ء

پولیس پر تشدد کا کیس، فواد چوہدری کی عبوری ضمانت منظور

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کی ریلی سے قبل پولیس پر تشدد، قتل و دیگر الزامات کے مقدمے میں تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی 25 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔

عدالت نے فواد چوہدری کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے خلاف مبینہ عدلیہ مخالف بیان پر توہینِ عدالت کی کارروائی کے لیے درخواست خارج کر دی۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے فواد چوہدری کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم بھی دیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

فواد چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا، جس میں گرفتاری کا خدشہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.