بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پولیس مقابلے میں عرفان جتوئی کی ہلاکت: تحقیقاتی کمیٹی قائم

سکھر میں سندھ یونیورسٹی جامشورو کے طالب علم عرفان جتوئی کی مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے معاملے پر آئی جی سندھ نے انکوائری کا حکم دے دیا، قتل کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بھی بنادی گئی۔ ایڈیشنل آئی جی حیدر آباد ڈاکٹر جمیل انکوائری کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔

کمیٹی عرفان جتوئی کے کرمنل ریکارڈ کی تصدیق کرے گی، کمیٹی سات دن میں انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

 نوٹفیکشن کے مطابق کمیٹی میں ڈی آئی جی ذوالفقار لارک، ایس ایس پی کشمور امجد شیخ بھی شامل ہیں۔

کمیٹی عرفان جتوئی کے کرمنل ریکارڈ کی تصدیق کرے گی، کمیٹی سات دن میں انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

 سکھر پولیس نے عرفان جتوئی کا مختلف تھانوں میں کرمنل ریکارڈ جاری کیا تھا، عرفان جتوئی سندھ یونیورسٹی جامشورو کا طالب علم تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عرفان جتوئی سکھر میں نیشنل ہائی وے فش فارم پر پولیس مقابلے میں ہلاک ہوا تھا۔

 دوسری جانب کراچی میں عرفان جتوئی قتل کے خلاف داؤد یونیورسٹی کے طلبا نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

 طلباء نے الزام عائد کیا کہ عرفان جتوئی کو جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا، پولیس نے ہاسٹل سے اٹھا کر جھوٹے مقابلے میں عرفان جتوئی کو قتل کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.