ایران میں پولیس کی زیرحراست لڑکی کی ہلاکت کیخلاف کردستان ریجن میں مظاہرے جاری ہیں۔
ایرانی اہلکار کے مطابق کردستان میں مظاہروں کے دوران 3 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ایرانی اہلکار نے مظاہروں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تفصیل بتائے بغیر ہلاکتوں کو مشتبہ قرار دیا ہے۔
گزشتہ ہفتے پولیس نے تہران میں اسکارف نہ پہننے پر لڑکی مہسا امینی کو حراست میں لیا تھا، حراست کے دوران لڑکی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئی تھی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.