مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آج نمازِ جمعہ کے بعد مہنگائی کے خلاف مظاہرے ہوں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے بتایا کہ مہنگائی کے خلاف لاہور میں جین مندر چوک پر نمازِ جمعہ کے بعد احتجاج ہو گا۔
اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز، مزدوروں اور تاجروں سمیت تمام تنظیموں سے مظاہروں میں شرکت کی اپیل کی۔
رانا ثناء اللّٰہ نے مسلم لیگ نون کے تمام ونگز کو ان مظاہروں میں شرکت کی ہدایت بھی کی۔
صدر مسلم لیگ نون پنجاب نے کہا کہ عوام کو عمران نیازی کی حکومت سے نجات سے ہی مہنگائی سے نجات مل سکتی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہےکہ یہ ظالم، کرپٹ اور نالائق حکومت جائے گی تو ہی عوام کو مہنگائی سے ریلیف ملے گا۔
مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے اپیل کی کہ ظالم حکمرانوں کو گھر بھجوانے کے لیے عوام گھروں سے نکلیں۔
Comments are closed.