بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت کا معاملہ،تحریری فیصلہ جاری

سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت کے معاملے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے تین صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا جس میں سپریم کورٹ نے عصمت ذاکر کی خاتون ہونے کے ناطے درخواست ضمانت منظور کی اور انہیں 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کیلئے کہا گیا ۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ضمانت کے غلط استعمال، ٹرائل میں تاخیر یا گواہان پر اثر انداز ہونے کی صورت میں ضمانت واپس لی جاسکتی ہے۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ عصمت ذاکر کو فوجداری قانون کی دفعہ 497 کی ذیلی شق ایک کے تحت ضمانت دی جاتی ہے، مذکورہ قانون کے تحت 16 سال سے کم عمر ملزم، خاتون یا بیمار کو ضمانت دی جا سکتی ہے۔

تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی جاتی ہے۔

سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا فیصلہ برقرار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.