بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ورلڈ کپ میں پریشر سے آزاد ہو کر کھیلیں، رمیز راجہ

پی سی بی رمیز راجہ کا قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں پریشر سے آزاد ہو کر کھیلیں۔

پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے قومی اسکواڈ سے آن لائن خطاب کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیز راجہ بھارت کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے خصوصی خطاب کریں گے اور میگا ایونٹ میں اپنے تجربات سے کھلاڑیوں کو آگاہ بھی کریں گے۔

چیئرمین رمیز راجہ نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ اچھی کرکٹ کے ساتھ ملک کے وقار کو مقدم رکھیں۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کے میچ پر نہیں پورے ٹورنامنٹ پر فوکس کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.