بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈیوڈ ولی نے ڈیو فیکٹر کا حل نکال لیا

انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی نے میچز میں سخت گرمی اور حبس کے باعث اوس پڑنے سے بال کی گرپ میں دشواری کا حل تلاش کرلیا۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز کے دوران ڈیو فیکٹر نے اہم کردار ادا کیا، یہی ڈیو فیکٹر ورلڈ کپ کے میچز پر اثر انداز ہوسکتا ہے، گرمی اور حبس کی وجہ سے اتنی اوس پڑ رہی ہے کہ بولرز کے لئے گیند گرپ کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے یو اے ای میں ہونے والے وارم اپ میچز میں سخت گرمی اور حبس کے باعث اوس پڑنے سے آؤٹ فیلڈ گیلی ہوجاتی ہے، ایسی صورت حال میں فیلڈرز اور خاص طور پر بولرز کا گیند گرپ کرنا کافی مشکل ہوتا ہے۔

انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی کا کہنا ہے کہ ہم سوچ رہے ہیں کہ پریکٹس کے دوران گیند کو پانی سے بھری بالٹی میں ڈال کر پریکٹس کی جائے۔

ڈیوڈ ولی نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ تجربہ ٹھیک نہ ہو لیکن اس ورلڈ کپ میں ڈیو فیکٹر بہت اہم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جتنی اوس پڑ رہی ہے بولرز خاص طور پر اسپنرز کے لئے گیند گرپ کرنا مشکل ہے اس لئے اس کا کوئی حل نکالنا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.