what is hud hookup app curvy hookup funny will send nudes in 20 minutes no hookups ford escort zx2 sr ecu hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈینگی کیسز میں اضافہ، قومی ادارۂ صحت کی ایڈوائزری جاری

ملک بھر میں ڈینگی وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے حوالے سے قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) نے ایڈوائزری جاری کر دی۔

قومی ادارۂ صحت کی جاری کی گئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ڈینگی مچھر پاکستان کے تقریباً تمام جغرافیائی علاقوں میں موجود ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مچھر کے کاٹنے سے لاحق ہونے والے ڈینگی وائرس سے ایک اور شخص انتقال کر گیا۔

این آئی ایچ کے مطابق ڈینگی مچھر کی پہچان اس کے جسم پر موجود سیاہ اور سفید رنگ کی دھاریوں کا پایا جانا ہے۔

قومی ادارۂ صحت کی جانب سے جاری کیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق 2019ء میں ڈینگی سے 95 اموات واقع ہوئیں جبکہ اس کے 53 ہزار 498 کیسز رپورٹ ہوئے۔

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 79 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعدمتاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 365 ہوگئی ہے۔

این آئی ایچ کا جاری کی گئی ایڈوائزری میں مزید کہنا ہے کہ 2020ء میں ڈینگی وائرس کے 6 ہزار 16 کیسز رپورٹ ہوئے۔

قومی ادارۂ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں سال ستمبر تک ڈینگی کے 3 ہزار 795 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.