بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خورشید شاہ کی ضمانت، مختصر فیصلہ جاری

سپریم کورٹ آف پاکستان نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی ضمانت کا مختصر فیصلہ جاری کر دیا۔

ایک صفحے پر مشتمل مختصر فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس عمر عطاء بندیال نے تحریر کیا ہے۔

اسلام آباد / سکھر (نمائندہ جنگ / بیورو رپورٹ) سپریم…

مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مقدمے کے میرٹ پر خورشید شاہ کو ضمانت دی جاتی ہے، خورشید شاہ 1 کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں۔

عدالتِ عظمیٰ کے مختصر فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ خورشید شاہ کا نام ای سی ایل پر رہے گا، جبکہ رائل کورٹ خورشید شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کرے گی۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینئر پی پی پی رہنما خورشید شاہ کو ضمانت پر مبارک باد دی ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے مختصر فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خورشید شاہ کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.