جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پنجاب: دھند کا راج قائم، لینڈنگ ٹیک آف مشکل، 8 پروازیں منتقل اور 8 منسوخ

پنجاب بھر میں دھند کے باعث آج ملتان اور پشاور ایئر پورٹس پر طیاروں کو لینڈنگ اور ٹیک آف میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دھند کے باعث غیر ملکی 8 پروازوں کو کراچی، لاہور اور اسلام آباد منتقل کردیا گیا جبکہ آج اسلام آباد، گلگت، کراچی، لاہور اور دبئی کی 8 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ 

پاکستان میں موسم کی خراب صورتحال کی وجہ سے فضائی سفر رواں سال کے دوسرے ہفتے میں بھی متاثر ہے جبکہ پہلے 10 دنوں میں پاکستان کی 320 پرواز منسوخ کی جا چکی ہیں۔ 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جدہ سے پشاور پہنچنے والی سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 796 اسلام اباد اتار لی گئی۔ 

جدہ سے ملتان آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 842، مدینہ سے ملتان کے لیے پی کے 716، دبئی سے ملتان آںے والی پی کے 222 کو لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ پر اتارا گیا جبکہ نجی ایئر لائن کی جدہ سے ملتان آنے والی پرواز پی اے 871 کو کراچی میں لینڈ کروایا گیا۔ 

شارجہ سے پشاور پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 258، پی آئی اے کی دبئی سے پشاور آنے والی پرواز پی کے 284 اور دوحہ سے پشاور کی پرواز پی کے 286 کو اسلام اباد ایئر پورٹ پر لینڈ کرایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.