جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مولانا فضل الرحمٰن کی طالبان کے امیر ہیبت اللّٰہ اخوند زادہ سے ملاقات

افغانستان کے دورے پر گئے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی طالبان کے امیر  ہیبت اللّٰہ اخوند زادہ سے ملاقات ہوگئی۔

طالبان کے امیر اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات کی افغان حکام نے جیو نیوز کو تصدیق کردی ہے۔

افغان حکام نے افغانستان میں ملاقات کے مقام اور شرکاء سے متعلق نہیں بتایا۔

اس سے قبل 8 جنوری کو مولانا فضل الرحمٰن نے وزیرِ اعظم امارتِ اسلامیہ افغانستان ملا محمد حسن اخوند سے بھی ملاقات کی تھی۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے افغان وزیرِ اعظم سے کہا تھا کہ ‎بیرونی قبضے کے خلاف امارتِ اسلامیہ کو عظیم فتح حاصل ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ دورۂ افغانستان کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.