جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

حج قرعہ اندازی میں ناکام عازمین کی سمری حکومت کو نہ بھجوائے جانے کا انکشاف

قرعہ اندازی میں ناکام عازمین حج کی سمری حکومت کو نہ بھجوائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں ناکام عازمین حج کو حج پر بھجوانے کی سفارش کی گئی ہے۔ 

سرکاری اسکیم کے ساڑھے 5 ہزار ناکام درخواست گزار حج پر نہیں جاسکیں گے، ان کا کوٹہ واپس ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپانسر شپ حج اسکیم میں 25 ہزار کے کوٹے پر صرف 4 ہزار درخواستیں ملیں۔

گزشتہ برس کوٹے سے 27 ہزار زائد درخواستیں دینے والوں کو بھی حج پر بھجوایا گیا تھا۔

حکومت نے 2023 میں اضافی عازمین بھجوانے کےلیے وسائل اور زرمبادلہ فراہم کیا تھا۔

نگراں وزیر مذہبی امور نے قرعہ اندازی میں ناکام درخواستگزاروں کو بھی حج پر بھجوانے کا عندیہ دیا تھا۔

سمری پر وفاقی کابینہ یا وزیراعظم ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے اضافی زرمبادلہ کی منظوری دے سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.