جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

صنم جاوید کے کاغذات مسترد کرنے کے اقدام کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کے والد نے ٹربیونل کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ٹربیونل اور آر او نے قانون کے منافی فیصلہ سنایا، فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

صنم جاوید کے والد نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ صنم جاوید کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج کردی گئی۔

واضح رہے کہ صنم جاوید کی قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج کر دی گئی تھی۔

اپیلیٹ ٹربیونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے صنم جاوید کی اپیلوں پر فیصلہ سنایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.