جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

الیکشن کمیشن آفس کے 4 ملازمین کی موت کیسے ہوئی؟

کندھ کوٹ میں الیکشن کمیشن آفس سے 4 ملازمین کی لاشیں ملنے کے واقعے پر ڈپٹی کمشنر کا مؤقف سامنے آگیا۔

ڈی سی امیر افضل کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ اموات گیس سے دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔

ڈی سی کا کہنا ہے کہ انتخابی سرگرمیاں شروع ہوتے ہی عملے نے دفتر میں رہائش اختیار کرلی تھی۔

ان کا اس حوالے س مزید کہنا ہے کہ کام زیادہ ہونے کے باعث عملے کو رات دیر تک کام کرنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے بھی اس واقعے پر ایسا ہی بیان دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ گیس لیکیج سے جاں بحق ہونے والے 3 ملازمین کا تعلق لاڑکانہ اور ایک کا تعلق کندھ کوٹ سے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.