پیر7؍رجب المرجب 1444ھ 30؍جنوری 2023ء

پشاور: وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف کے ہمراہ جائے وقوع پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف پشاور دھماکے کے بعد چند گھنٹوں میں جائے وقوع پر پہنچ گئے۔

وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ اور کابینہ کے دیگر ارکان موجود ہیں۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہے کہ پشاور دھماکے پر وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں آج کے واقعے کے محرکات اور پشاور دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جائے گی ۔

اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور دھماکے کی مذمت کی۔

شہباز شریف نے مذمتی بیان میں کہا کہ پاکستان کے خلاف جنگ کرنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ناحق شہریوں کا خون بہانے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر جامع حکمت عملی اپنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق صوبوں کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیت بڑھانے میں تعاون کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.