پیر7؍رجب المرجب 1444ھ 30؍جنوری 2023ء

ن لیگ فرانس کی جانب سے کوٹلہ واقعے میں مذمت

مسلم لیگ ن فرانس نے چوہدری خاندان کی جانب سے کیے گئے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مسلم لیگ ن فرانس کے مطابق گجرات میں سابق حکومت کے برسراقتدار چوہدری خاندان کے بعض رہنماؤں کی طرف سے کوٹلہ ارباب علی میں اسپتال کے افتتاح کا ڈھونگ رچاکر دہشت گردی کے مبینہ واقعہ کے خلاف ن لیگ فرانس کے رہنما چوہدری شہباز کسانہ کی اپیل پر فرانس میں کوٹلہ کے لوگوں کا احتجاجی اجتماع منعقد ہوا۔

شرکا نے رکن قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کوٹلہ، چوہدری نعیم رضا، سابقہ ضلعی چئیرمین چوہدری تنویر محمد علی، سابق ایم پی اے چوہدری شبیر احمد، چوہدری آصف رضا اور چوہدری شاہد رضا کے ساتھ سے مکمل اظہار یکجہتی کیا گیا۔

اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سینئر رہنما مسلم لیگ ن نعیم چوہدری نے سرانجام دیے، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت چوہدری نثار نے حاصل کی۔

چوہدری شہباز کسانہ، راجہ علی اصغر، راجہ محمد علی، چوہدری فیصل سعید چوہدری صفدر برنالی، سردار ظہور اقبال، خان اصغر خان، چوہدری ساجد ویروال، سبط مزمل، چوہدری طارق سلطان آف کوٹلہ اور چوہدری افضال مہر سمیت دیگر مقررین نے کوٹلہ اسپتال میں مخالفین کی طرف سے اپنی تختی لگانےکی کوشش کی پر زور الفاظ میں مذمت کی گئی۔

مقررین نے کہا کہ ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے اپنے علاقے میں ہمیشہ خدمت کی سیاست کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت اور نوجوان نسل کے لیے مثبت سرگرمیوں کا آغاز کیا، مگر ان کے مخالفین کی سیاست ہمیشہ بدمعاشی اور بندوق کے گرد ہی گھومتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی اقتدار کے زور پر ان کی جانب سے  تعمیر کوٹلہ اسپتال پر اپنی تختی لگانا ایک انتہائی مکروہ اور قابل مذمت فعل ہے، انہوں نے اپنی حکومت کے بل بوتے پر کوٹلہ کے علاقے میں دہشت گردی کا مظاہرہ کیا ہے۔

مقررین نے چوہدری خاندان کی جانب سے کیے گئے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور چوہدری عابد رضا کوٹلہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ عابد رضا کوٹلہ کا اگر مقابلہ کرنا ہے تو خدمت کے میدان میں کرنا ہوگا ان کے بنائے ہوئے اسپتال پر اپنے نام کی تختی لگانے سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی۔

مقررین نے کہا کہ کوٹلہ کے عوام نے جس بہادری اور ہمت سے مخالفین کو بھاگنے پر مجبور کیا وہ قابل تعریف ہے۔

چوہدری شہباز کسانہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چوہدری خاندان کوئی بھی ایسا قدم نہ اٹھائے جس سے حالات مزید خراب ہوں، اگر ان کی طرف سے کوئی غلط قدم اٹھایا گیا تو اس کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.