منگل 8 ؍رجب المرجب 1444ھ31؍جنوری2023ء

خانیوال میں آئی ایس آئی ڈائریکٹر اور انسپکٹر کے مبینہ قاتل نے خودکشی کرلی

خانیوال میں آئی ایس آئی ڈائریکٹر اور انسپکٹر کے مبینہ قاتل نے خودکشی کرلی۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق تھل کے علاقہ میں اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزم نے خود کو گولی ماری۔

پولیس حکام کے مطابق چیکنگ کے دوران ملزم نے گرفتاری کے ڈر سے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔

ملزم نے دو ہفتے قبل خانیوال میں آئی ایس آئی ڈائریکٹر اور انسپکٹر کو قتل کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.