منگل 8 ؍رجب المرجب 1444ھ31؍جنوری2023ء

پشاور دھماکا، اقوام متحدہ اور سعودی عرب کی مذمت

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پشاور دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ خاص طور پر قابل نفرت ہے کہ اس طرح کا حملہ عبادت گاہ پر ہوا۔

دوسری جانب سعودی عرب نے بھی پشاور پولیس لائنز میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

شہداء میں ڈی ایس پی عرب نواز، 5 سب انسپکٹرز، مسجد کا پیش امام اور ملحقہ پولیس کوارٹر کی رہائشی خاتون بھی شامل ہے، دھماکے کے بعد ریسکیو کارروائیاں رات میں بھی جاری رہیں۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ عبادت گاہوں پر حملہ، پُرامن لوگوں کو دھمکانا اور بے گناہوں کا خون بہانا قابل مذمت ہے۔

سعودی حکام نے کہا کہ ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف سعودی عرب برادر ملک پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.