منگل 8 ؍رجب المرجب 1444ھ31؍جنوری2023ء

پاک روس توانائی ڈیل، امریکا روکنے کی کوشش کریگا، روس

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ امریکا پاک روس توانائی ڈیل روکنے کی کوشش کرے گا۔

پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو کے ساتھ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے  مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

سرگئی لاروف نے کہا کہ امریکا شرمناک اور غرور بھرے لہجے میں ہر ملک کو روس سے تجارت کرنے سے روکتا ہے۔

ماسکو روسی وزیر خارجہ نے بلاول کو یقین دہانی کرائی…

روسی وزیر خارجہ نے بتایا کہ امریکا نےحال ہی میں چین کو بھی دھمکایا ہے، جبکہ بھارت، ترکی اور مصر کو بھی دھمکیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت پاک روس توانائی ڈیل میں بھی حائل ہوگی، پاکستان سمیت دیگر ممالک کی اکثریت اپنے قومی مفاد کو مدنظر رکھتی ہے۔

لاروف کا کہنا تھا کہ ہم باخبر ہیں کہ مغربی ممالک کیا اقدامات کرسکتے ہیں، وہ صرف پابندیوں کی دھمکیاں ہی نہیں بلکہ دہشتگردی پر بھی اتر سکتے ہیں۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ مغربی ممالک نارڈ اسٹریم ون اور 2 کو سبوتاژ کرنے جیسے اقدامات کرسکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.