وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے پریس گیلری کو تالا لگانے کو غلط قرار دیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران علی نواز اعوان نے کہا کہ پریس گیلری کا حکومت سے تعلق نہیں، یہ اسپیکر کا استحقاق ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پریس گیلری کو تالا نہیں لگنا چاہیے تھا، یہ غلط ہے، اگلی بار میڈیا نمائندوں کو پریس گیلری میں اجازت ملنی چاہیے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ میڈیا اتھارٹی پر صحافیوں کا موقف ہے، ہوسکتا ہے وہ وہاں ہائی لائٹ کرنا چاہتے ہوں۔
علی نواز اعوان نے یہ بھی کہا کہ پی ایم ڈی اے میں کیا مسئلہ ہے، اس کی نشاندہی کردیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رپورٹنگ کرنا آپ کا حق ہے جبکہ قانون میں تبدیلی آتی رہتی ہے۔
Comments are closed.