پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائشگاہ پر پولیس آپریشن قابل مذمت ہے۔
چوہدری پرویز الہٰی پولیس آپریشن کے بعد عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچے۔
اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں عمران خان کے گھر کا گیٹ توڑا اور زبردستی داخل ہوکر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔
چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں پر شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال انتہائی افسوس ناک ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی ہمشیرہ موجود تھیں اس کے باوجود پولیس نے وارنٹ نہیں دکھائے اور گھر کی مکمل تلاشی لی۔
پی ٹی آئی کے صدر کا کہنا تھا کہ خان صاحب کے اور گھر کی خواتین کے کپڑے بکھرے پڑے تھے۔
ان کا کہنا تھاکہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ اور مریم نواز کے کہنے پر عمران خان کے گھر پر آپریشن کیا گیا۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ خان صاحب نے قانونی راستہ اپنایا اور انہوں نے آئین پامال کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہاں کسی گنے والے نے اسٹال لگائے ہوئے تھے کہ تجاوزات ہٹانے کی بات کی گئی ہے۔
Comments are closed.