پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 5 فیصد سے زائد ہو گئی۔
سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں اضافہ جاری ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 783 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 39 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، کورونا کے مزید 1 ہزار مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 65 فیصد ہو گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک کُل 22 ہزار 760 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 86 ہزار 668 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 45 ہزار 579 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 508 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 9 لاکھ 18 ہزار 329 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 49 ہزار 247 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 53 لاکھ 45 ہزار 158 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ 61 ہزار 535 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 22 لاکھ 22 ہزار 701 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 3 لاکھ 54 ہزار 103 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 697 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 49 ہزار 890 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 865 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 40 ہزار 293 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 380 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 84 ہزار 399 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 787 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 28 ہزار 884 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 319 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 21 ہزار 811 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 598 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 7 ہزار 288 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 114 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
Comments are closed.