بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: ملیر جیل میں رینجرز کا سرچ آپریشن

کراچی کی ملیر جیل میں رینجرز کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا ہے جس کے دوران جیل کے مختلف حصوں اور قیدیوں کی تلاشی لی گئی۔

ذرائع کے مطابق آپریشن میں رینجرز کی بھاری نفری نے حصہ لیا، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی شامل تھی۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز کاملیر جیل میں سرچ…

سرچ آپریشن کے دوران جیل کی تمام بیریکوں سمیت تمام قیدیوں کی جامہ تلاشی بھی لی گئی۔

تقریباً ڈھائی گھنٹے چلنے والے آپریشن میں 40 سے زائد رینجرز کی گاڑیوں میں بڑی تعداد میں نفری نے حصہ لیا۔

رینجرز اہلکاروں نے جیل کے مختلف حصوں کو مکمل سرچ کیا جس میں قیدیوں کے بیرکس اور سیل شامل ہیں۔

کراچی میں سینٹرل جیل اور ملیر جیل میں پولیس اور…

سرچ آپریشن کے دوران قیدیوں سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔

آپریشن میں سرغ رساں کتوں کا بھی استعمال کیا گیا، رینجرز کی بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی آپریشن میں شامل تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.