بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشین، مکان کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق

پشین میں مکان کی دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بلوچستان میں مون سون کی حالیہ بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد پندرہ ہوچکی ہے جبکہ مختلف حادثات میں 10 شہری زخمی بھی ہوئے۔

صوبے میں بارشوں سے 18 مکانات گرے اور 7 سڑکیں تباہ ہوئیں۔ حالیہ بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی سطح میں 3 انچ کا اضافہ ہوگیا ہے۔

حب ڈیم میں 339 فٹ پانی کی گنجائش ہے، اس وقت پانی کی سطح 326.80 فٹ ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.