بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی ایکسپو، 3ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر ویکسین رجسٹریشن کا کام معطل

شہر قائد کراچی میں واقع ایکسپو ویکسینیشن سینٹر میں رجسٹریشن کا کام معطل کر دیا گیا۔

کراچی کے ماس ویکسینیشن سینٹر، ایکسپو سینٹر میں تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

کنٹریکٹ ملازمین  کی جانب سے عوام کی رجسٹریشن روک دی گئی ہے، ویکسین لگوانے آنے والوں کو ویکسین لگنے کا عمل بھی متاثر ہوا ہے۔

مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا کر ایکسپو سینٹر کے باہر احتجاج کیا، احتجاج کرنے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ تنخواہ نہیں تو کام بھی نہیں، ہمیں ہمارا حق دیا جائے۔

واضح رہے کہ ایکسپو سینٹر میں 300 کے قریب ورکرز رجسٹریشن کے کام پر معمور ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.