اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے نمائندہ خصوصی نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان کا مقصد مسئلہ کشمیر پر مکمل آگاہی حاصل کرنا تھا۔
اسلام آباد میں سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی اور او آئی سی کے نمائندہ خصوصی نے نیوز کانفرنس کی۔
اس موقع پر او آئی سی کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ کشمیر طویل عرصے سے حل طلب مسئلہ ہے، مسئلہ کشمیر بہت نازک ہے جو او آئی سی فورم پر زیرِ بحث رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ او آئی سی میں جموں کشمیر مسئلے پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
اس موقع پر سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے کہا کہ نمائندہ او آئی سی کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا، مقبوضہ کشمیر پر بھارت غیر قانونی طور پر قابض ہے۔
سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے کہا کہ کشمیریوں کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یاسین ملک اور شبیر شاہ سمیت حریت قیادت قید ہے، 5 اگست کے بھارتی اقدامات کی ہر فورم پر مذمت کی۔
سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔
Comments are closed.