برطانوی حکومت کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی مالی اداروں اور افراد کے ساتھ رابطوں میں محتاط رہا جائے، پاکستان کودہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کو سزا دلوانا ہوگی۔
برطانیہ نے ہائی رسک ممالک کی مانیٹرنگ میں اضافہ اور فہرست سے نکلنے کے لئے فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق نامزد افراد اور اداروں کےخلاف بھی موثر کارروائی کرنا ہوگی، معاملے کو قانونی طور پر منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے مشتبہ افراد اور اداروں کے خلاف ایکشن لینے کا یقین دلایا ہے، ممکنہ کارروائی کی زد میں آنے والے افراد یا اداروں کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی شرائط پر پورا اترنے کیلئے پاکستان نے بڑی پیش رفت کی ہے، برطانیہ نے بھی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے معاونین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ نے حال ہی میں پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
Comments are closed.