جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

کراچی میں جماعت اسلامی کی اسرائیلی جارحیت کے خلاف ریلی

کراچی میں جماعت اسلامی نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف ریلی کو شاہین کمپلیکس پر روک دیا گیا ہے۔ جس پر کارکنان نے دھرنا دے دیا۔

دھرنے کے باعث شاہین کمپلیس کے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

دھرنے سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کیا۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کیخلاف حماس مضبوط ہوا ہے، اسرائیل کا علاج صرف امت مسلمہ کی مشترکہ جدوجہد ہے۔

انہوں نے کہا کہ شارع فیصل پر فلسطین مارچ ضرور ہوگا، جنگ بندی کا اسرائیلی اعلان دھوکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.