جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

وزیراعظم نے جرات کے ساتھ فلسطین کے مسئلے پر موقف پیش کیا: قبلہ ایاز

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جرات کے ساتھ فلسطین کے مسئلے پر موقف پیش کیا۔

قبلہ ایاز نے عید گاہ شریف میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شکر ہے کل جنگ بندی کا اعلان ہوگیا، بربریت وقتی طور پر رُک گئی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ جب تک سفارتی پریشر نہ ڈالا جائے طاقتور قوتیں جنگ بندی پر راضی نہیں ہوتیں۔

قبلہ ایاز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے استقامت کے ساتھ فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.