جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا مثبت دن

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا مثبت دن رہا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا بینچ مارک 100 انڈیکس آج 396 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کرنے کے بعد 340 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 914 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں بازار میں 71 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 19 ارب 56 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 72 ارب روپے بڑھی ہے، کاروباری دن کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ہزار 962 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.