وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہری کی تجویز پر ایکشن لے لیا۔
وزیراعظم آفس کے مطابق ریڈ زون کے اطراف کچی بستی کے غریب مکینوں کیلئے فوری اقدامات کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لکڑیاں لے جانے کیلئے ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی جائے، سی ڈی اے کچی بستی کے مکینوں کیلئے ٹرانسپورٹ کا انتظام کرے گی۔
وزیراعظم آفس کے مطابق ٹرانسپورٹ کی سہولت بالکل مفت فراہم کی جائے گی، سہولت کے ذریعے خواتین، بچوں اور بزرگوں کومسلم کالونی تک رسائی ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سی ڈے اے نے ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرنے کا آغاز کردیا۔
Comments are closed.