ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے بعد جہانگیر ترین گروپ کا مسائل حل ہونے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقا ت کے بعد جہانگیر ترین ہم خیال گروپ نے مسائل حل ہونے کا اعلان کردیا۔

جہانگیر ترین گروپ کے لیڈر سعید اکبر نوانی نے کہا کہ کبھی جہانگیر ترین کے خلا ف انکوائری میں رعایت نہیں مانگی۔

انہوں نے کہا کہ  ترین گروپ کے ارکان کے حلقے کے مسائل پر تحفظات تھے۔

سعید اکبر نوانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے حل کرنے کی یقین دہانی کروادی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ترین گروپ کے مطالبات اور معاملات پر گفتگو ہوگی۔

واضح رہے کہ جمعہ کو جہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں کے اعزاز میں پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ایوان وزیرِ اعلیٰ میں ظہرانے کا اہتمام کیا تھا۔

جہانگیر ترین گروپ کے لیڈر سعید اکبر نوانی، نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ، زوار وڑائچ، نذیر چوہان، عمر آفتاب اور عون چوہدری شامل تھے۔

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے گروپ کے وفد نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو اپنے تحفظات سے آگا ہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.