جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے: فرخ حبیب

وفاقی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

یومِ اظہارِ یکجہتی فلسطین کے موقع پر فرخ حبیب نے راولپنڈی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جارہا ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ اسرائیل نے طاقت کے نشے میں فلسطینوں کا قتل کیا، بربریت پر خاموش رہنا ظلم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی عالمی سفارتی کوششوں کو سراہا دیا۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے فلسطین کا مسئلہ پوری دنیا کے سامنے اٹھایا۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں وزیر خارجہ نے امت مسلمہ کی بہترین ترجمانی کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.