جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

آئین و قانون سے ناواقف لوگ نیب پر تنقید کرتے ہیں، چیئرمین

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

نیب ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں نیب راولپنڈی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب میں چیئرمین نیب نے کہا کہ آج کل نیب کے خلاف ایک منظم اور جارحانہ پروپیگنڈا چل رہا ہے جبکہ نیب کی کارکردگی ہمیشہ ہی بہت شاندار رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر تنقید وہی لوگ کرتے ہیں، جنہیں آئین و قانون کا نہیں پتا۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نےمزید کہا کہ کئی دفعہ کہہ چکا ہوں مثبت تنقید کا ہمیشہ خیر مقدم کیا ہے، اس طرز کی تنقید بے شک کریں، بلاجواز تنقید نہ کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ناقدین وہی لوگ ہیں، جنہیں آئین و قانون کا نہیں پتا ہے، یہ لوگ جب روسٹرم پر آتے ہیں تو کہتے ہیں، نیب کا قانون بڑا ڈریکونین ہے۔

چیئرمین نیب نے یہ بھی کہا کہ روسٹرم پر آنے والا بندہ سمجھتا ہے کہ اس کو ڈریکونین والا جملہ ضرور کہنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والا بھول جاتا ہے کہ سپریم کورٹ نے نیب قوانین کا مکمل جائزہ لیا ہے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی یہ قرار نہیں دیا کہ نیب قوانین ڈریکونین ہیں، عدالت عظمیٰ نے نیب قوانین میں ممکنہ بہتری تجویز کردی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.