ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

بابر اعظم کا نئی تصاویر کے ساتھ معنی خیز پیغام

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جمعۃ المبارک کی مناسبت سے اپنی نئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے معنیٰ خیز پیغام بھی دیا ہے۔

قومی کرکٹر  نے ٹوئٹر پر سفید شلوار قمیص میں ملبوس دلکش تصاویر شیئر کیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

انہوں نے مداحوں کو نصیحت کی کہ وہ یہ کبھی نہ بھولیں کہ ان کا ماضی کیا تھا یا وہ کہاں سے آئے ہیں۔

اپنے ٹوئٹ میں بابر اعظم نے مختلف ہیش ٹیگز کا بھی استعمال کیا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ  ان کی یہ تصویریں ان کے پُرانے گھر کی ہیں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے مستقبل کا بابر اعظم تلاش کرلیا۔

بابر اعظم نے اپنی پرانی مگر خوشگوار  یادوں کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا جسے وہ بے حد پسند بھی کررہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.