بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت سے جنگ نہیں مذاکرات چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت سے جنگ نہیں مذاکرات چاہتے ہیں مگر بھارت راہ فرار اختیار کررہا ہے۔

نیویارک میں تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ معاملات بھارت نے بگاڑے، ازالہ بھی بھارت کو ہی کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم گفتگو سے نہیں گھبراتے کیونکہ ہم سچائی پر ہیں، پاکستان کا موقف درست اور مضبوط ہے۔

قبل ازیں امریکی نمائندگان کی ایشیا کمیٹی سے ویڈیو لنک کے ذریعے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ وسیع البنیاد اور اسٹرٹیجک شراکت داری کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.