ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

جنگ بندی کے بعد اسرائیل کی پھر اشتعال انگیزی

فلسطین میں جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے پھر اشتعال انگیزی شروع کردی، مسجد اقصیٰ میں شیلنگ سے 15فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں سے جھڑپیں شروع کردی ہیں، جشن منانے کے لیے نکالی گئی فلسطینی ریلیوں کو روکنے کی کوشش بھی کی گئی۔

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی اہلکاروں نے بزرگوں، خواتین نمازیوں کو زد و کوب  کیا اور صحافیوں پر تشدد کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی اہلکاروں نے فلسطینیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں فائر کی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے کے  مختلف علاقوں اور شہروں میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔

جنگ بندی کا جشن منانے کےلئے فلسطینیوں کی ریلیوں پر اسرائیلی فورسز نے شیلنگ اور فائرنگ کی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی جنوبی نابلس اور الخلیل میں نکالی گئی ریلیوں کو روکنے کی کوشش کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.