ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

چمن دھماکا: ایک اور زخمی دم توڑ گیا، اموات 7 ہوگئیں

چمن بم دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

ایس ایچ او چمن نے بم دھماکے کے ایک زخمی کی موت کی تصدیق کی اور کہا کہ دھماکے میں 14 افراد زخمی ہیں، جن میں سے 4 کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔

ایس ایچ او چمن کے مطابق بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا اور دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔

ایس ایچ او چمن کے مطابق بم دھماکے میں جے یو آئی نظریاتی کے نائب امیر مولانا قادر لونی کی گاڑی کونشانہ بنایا گیا۔

ایس ایچ او کے مطابق دھماکے میں مولانا قادر لونی معمولی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے بعد اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.