وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دولت مشترکہ کے رکن ممالک سے مل کر کام کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ کی ملاقات ہوئی۔
اعلامیہ کے مطابق ملاقات دولت مشترکہ رہنماؤں کے اجلاس کی سائیڈلائنز پر ہوئی۔
اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ تنظیم کو موسمیاتی تبدیلی اور نوجوانان کا کردار اجاگر کرنے کےلیےفعال کرناچاہیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دسویں کامن ویلتھ یوتھ منسٹریل اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
اجلاس پاکستان میں غیرمعمولی سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث موخر ہوا تھا۔
شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان کی معیشت اور انفرااسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔
وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ نے پاکستان کا جلد دورہ کرنے کا یقین دلایا۔
Comments are closed.