پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہو رہا ہے، دونوں ٹیموں نے آخری تیاریوں کے طور پر پریکٹس کی جبکہ ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی۔
کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
میزبان اور مہمان ملک کے کھلاڑیوں نے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا (نیشنل اسٹیڈیم کراچی) میں ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل بھرپور ٹریننگ کی۔
بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور فزیکل ایکسرسائزز کے سیشن ہوئے، سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی ہوئی جس میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں بابر اعظم اور کین ولیمسن نے شرکت کی۔
امکان ہے پاکستان ٹیم میں ایک سے دو کھلاڑی انٹرنیشنل ڈیبیو کریں۔ طیب طاہر اور اسامہ میر مضبوط امیدوار ہیں۔ حارث رؤف اور فخر زمان کی بھی ایکشن میں واپسی متوقع ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے ہوں گے جو 9 ، 11 اور 13 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔
Comments are closed.