جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری کے طریقوں پر اتفاق ہو گیا: مرتضیٰ سولنگی

نگراں وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری کے طریقوں پر اتفاق ہو گیا۔

ایک بیان میں مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کی توثیق کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور خلیج تعاون کونسل میں آزاد تجارت کا معاہدہ 19 سال سے زیر التوا تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ منظوری ہونے پر جی سی سی کا 15 سال میں کسی ملک کے ساتھ پہلا تجارتی سرمایہ کاری معاہدہ ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.