جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نارووال: شادی میں 20 لاکھ روپے کے نوٹ نچھاور

پنجاب کے شہر نارووال میں شادی میں 20 لاکھ روپے کے نوٹ نچھاور کردیے گئے۔

بیرون ملک مقیم نوجوان شہباز جٹ کی شادی میں 20 لاکھ کےنوٹ نچھاور کر دیے گئے، شہباز جٹ کی برات سدووالہ کے میرج ہال پہنچی۔

 شادی میں دولہا کے بھائیوں اور دوستوں نے نوٹ نچھاور کیے، جہاں لوگوں  نے جھولیاں اور جال لگا کر نوٹ لوٹے۔

بارات میں 10 روپے سے 500 اور ہزار والے نوٹ نچھاور کیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.