جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مولانا فضل الرحمان صدر مملکت بھی بن سکتے ہیں، حافظ حمد اللّٰہ

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ اگلے صدر مملکت مولانا فضل الرحمان ہوں گے۔

ایک بیان میں حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد اکثریت پیپلز پارٹی کی ہو یا مسلم لیگ (ن) کی ہو، پاکستان کے صدر تو فضل الرحمان ہی بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر بن سکتے ہیں تو وہ صدر مملکت بھی بن سکتے ہیں۔

جے یو آئی کے مرکزی رہنما نے مزید کہا کہ ہمارا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ اتحاد نہیں ہوسکتا، ہمارا اصل مسئلہ پی ٹی آئی کے ایجنڈے سے تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.