جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

حکومت کو معذور افراد کیلئے سہولت پیدا کرنا ہوگی، شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین (پی پی پی پی) کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ حکومت اور لوگوں کو معذور افراد کے لیے سہولت پیدا کرنا ہوگی۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ آصف علی زرداری نے اپنے دورِ حکومت میں معذور افراد کے سی این آئی سی شروع کیے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے سب سے پہلے معذور افراد کےلیے قانون بنایا۔

پی پی سیکریٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ حکومت اور لوگوں کو مل کر معذور افراد کے لیے سہولت پیدا کرنا ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.